اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر بثینہ شعبان نے ایک کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران رونما ہونے والے واقعات نے مغربی ملکوں کے میڈیا اور بہت سے خفیہ سیاسی پہلوؤں کو آشکارا کر دیا ہے-
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات نے علاقے کے ملکوں کو، ایک نئی دنیا کے مقابل لا کھڑا کیا ہے کہ جس کے لئے مزید غور و فکر اور عالمی و علاقائی سطح پر اسٹریٹیجک صحافتی اور سیاسی منصوبے بنائے جانے کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت ہے-
بثینہ شعبان نے مزید کہا کہ اس مرحلے میں مغرب کا کردار زوال پذیر ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں ہم اس یورپ کا مشاہدہ نہیں کریں گے جس کا اس وقت ہمیں سامنا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲